پاکستان میں مہنگائی کے باعث نئی گاڑیوں کی خریداری کا رجحان کم ہونے لگا ہے۔ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے شہریوں کے لیے نئی گاڑی خریدنا اب مشکل ہو گیا ہے تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ پرانی گاڑی کو ہی کسی طرح نئی طرز میں تبدیل کر دیا جائے۔
جوں جوں پیٹرول مہنگا ہو رہا ہے بیٹری سے چلنے والی ہائبرڈ گاڑیوں کی مانگ بھی بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ یہ عام گاڑیوں کے مقابلے میں کم پیٹرول پر چلتی ہیں لیکن ہر کوئی ہائبرڈ گاڑیاں رکھنے کی استطاعت نہیں رکھتا ایسے میں ایسے میں 1000 سی سی گاڑیاں رکھنے والے شہریوں کے لیے ایک خوشخبری ہے کہ وہ اپنی پرانی گاڑیوں کو اب ہائبرڈ گاڑیوں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کے ایک شہری نے 1000 سی سی گاڑیاں رکھنے والے شہریوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے چھوٹی گاڑیوں کو ہائبرڈ میں تبدیل کرنے کا طریقہ نکال لیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کس طرح شہری نے خیبر گاڑی کو ہائبرڈ میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔
View this post on Instagram
شہری نے 98 ماڈل کی خیبر گاڑی کو الیکڑک میں تبدیل کیا اور ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی پرانی سے پرانی گاڑی کو بھی الیکٹرک گاڑی میں تبدیل کر سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ گاڑی 100 کلو میٹر گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے جبکہ گاڑی کے انجن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے بھی کیے گئے احمد نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان میں کسی بھی مخصوص ڈگری کے بغیر ہی بہت ٹیلنٹ ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ شہری نے رابطے کے لیے اپنا نمبر ہی غلط دیا ہے۔