عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی دنیا کے بعد اب یوٹیوب پر بھی اپنی مقبولیت کا لوہا منوا لیا ہے۔ ان کے یوٹیوب چینل ’یو آر کرسٹیانو‘ نے لانچ کے ایک دن بعد ہی گولڈن بٹن حاصل کر لیا تھا، تاہم اب انہوں نے اس حوالے سے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل ’یور کرسٹیانو‘ نے عالمی ریکارڈ بُک ’گینیز ورلڈ ریکارڈ‘ میں بھی نام درج کرا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
عالمی ریکارڈ بُک نے سعودی فٹبال کلب سے منسلک النصر اسٹار کے یوٹیوب چینل کو 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے چینل کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔
وکی ٹیوبیا کے مطابق رونالڈو کے چینل نے صرف 22 منٹ میں 1 لاکھ سبسکرائبرز، 47 منٹ میں 10 لاکھ سبسکرائبرز اور 11 گھنٹے 31 منٹ میں 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کیے ہیں، صرف 1 ہفتے میں 50 ملین افراد سبسکرائب کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’رونالڈو کا کوئی مقابلہ نہیں‘ گولڈن بٹن حاصل کرنے پر صارفین کے تبصرے
اس سے قبل یہ ریکارڈ رونالڈو کو انسٹا گرام سے زیادہ فالوورز کے ساتھ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا چکے ہیں، نومبر 2022 میں وہ اس پلیٹ فارم پر 500 ملین فالوورز تک پہنچنے والے پہلے شخص کے طور پر سامنے آئے تھے۔