صبا حمید کو کس ڈرامے میں بہترین اداکاری پر سراہا جا رہا ہے؟

جمعہ 30 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صبا حمید پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کی معروف اداکارہ ہیں۔ وہ 35 برس سے زیادہ عرصے سے میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں فیملی فرنٹ، میرے ہمسفر، تھکن، لشکر، پیارے افضل، گھسی پٹی محبت، بارات سیریز، دل لگی، میرے ہمسفر اور لال عشق شامل ہیں۔ صبا حمید نے ڈرامہ ’جیسے آپ کی مرضی‘ کی ہدایت کاری بھی کی جو سپر ہٹ ڈرامہ تھا۔

حال ہی میں ڈرامہ سیریل نورجہاں میں صبا حمید کی شاندار اداکاری کو مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، وہ شائقین کی جانب سے خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔ اکثر مداحوں کا خیال ہے کہ ڈرامہ صرف صبا حمید کے مرکزی کردار ’نورجہاں‘ کی وجہ سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:معروف مصنف کا ارشد ندیم کی زندگی پر کتاب لکھنے اور فلم بنانے کا اعلان

صبا حمید اپنے سوشل میڈیا پر بھی سرگرم رہتی ہیں اور نورجہاں کے سیٹ سے بھی بہت سی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں اور مداح کمنٹس سیکشن میں صبا حمید پر پیار کی بارش کر رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے صبا حمید کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ‘نور جہاں میں آپ کی اداکاری دیکھ کر حیران رہ گیا۔ دراصل ہر ڈرامے کے ساتھ مجھے لگتا ہے کہ یہ سب سے اوپر ہے اور آپ اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیتی ہیں۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ صبا حمید ڈرامے کا مرکزی نکتہ ہیں اور انہوں نے اپنی اداکاری کے ذریعے اس ڈرامے کو اپنے کندھے پر اٹھا رکھا ہے۔ صبا حمید کے مداح ان کی اداکاری کے جوہر دیکھ دیکھ کر اور دل کھول کر ان سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp