9 مئی واقعات پر بانی پی ٹی آئی تسلیم کریں کہ ان سے غلطی ہوئی، رانا ثنا اللہ

جمعہ 30 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات پر بانی پی ٹی آئی تسلیم کریں کہ ان سے غلطی ہوئی، لیکن وہ ہٹ دھرمی، ضد اور جھوٹی انا پر اڑے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی وہ اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتے، الٹا کہتے ہیں مجھ سے معافی مانگی جائے، مستقبل قریب میں ان کی ضمانت نظر نہیں آرہی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان رانا ثنااللہ کو واٹس ایپ پر کیسے پیغامات بھیجتے ہیں؟ اہم انکشاف

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے لیے معاملہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے رکھنے کا کہا تھا، ہم پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

9 مئی واقعات پر بانی پی ٹی آئی تسلیم کریں کہ ان سے غلطی ہوئی، لیکن وہ ہٹ دھرمی، ضد اور جھوٹی انا پر اڑے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی وہ اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتے، الٹا کہتے ہیں مجھ سے معافی مانگی جائے، مستقبل قریب میں ان کی ضمانت نظر نہیں آرہی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ہر بات ناصرف سنتے ہیں بلکہ اس کو اہمیت بھی دیتے ہیں، بلاول بھٹو نے کابینہ میں شمولیت پر کہا تھا کہ معاملہ سی ای سی میں رکھا جائے گا، ہم پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فوج کے خلاف ڈیجیٹل دہشتگردی کے پیچھے فیض حمید کا ہاتھ ہوسکتا ہے، رانا ثنااللہ

انہوں نے کہا کہ ہمارے پچھلے دور حکومت میں بھی جب پیٹرول کی قمتیں بڑھی تھیں تو اس پر بھی نواز شریف کافی عرصہ ناراض رہے، وہ روٹی کی قیمت پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف پر سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کا اعتراض بلا جواز ہے، کہ مہنگے بجلی بلوں کے معاملے پر نواز شریف کے تحفظات تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟