بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کی معمولی سی چوٹ پر مداحوں نے اُنہیں ایک لاکھ گلاب کے پھول بھیج دیے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
اروشی روٹیلا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کیں جن میں اُنہیں گلاب کے پھولوں کے گلدستوں میں گِھرے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کی جلد صحت یابی کے خواہاں فینز کی جانب سے انہیں 1 لاکھ مہنگے سرخ گلابوں کا تحفہ بھیجا گیا ہے۔
View this post on Instagram
اروشی روٹیلا کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو وہیں متعدد صارفین نے اداکارہ پر کڑی تنقید کی کہ اداکارہ سستی تشہیر کے لیے یہ سب کچھ کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کی اروشی روٹیلا کو شادی کی پیشکش ؟
ایک صارف نے لکھا کہ اروشی انڈیا کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے تشہیر کے لیے انگلی پر کٹ لگانے کا ڈرامہ کیا اور اسپتال میں داخل ہو گئیں، یہی نہیں بلکہ اداکارہ خود ہی پھول خرید کر کہہ رہی ہیں کہ انہیں یہ پھول مداحوں نے بھیجے ہیں تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ اگر اوور ایکٹنگ کا کوئی چہرہ ہوتا تو وہ اروشی ہوتیں، ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا تمام مداح ایک ہی دکان پر پھول خریدنے گئے تھے؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ بہت مشکوک معاملہ ہے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے اروشی روٹیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے زخمی ہاتھ کی ویڈیو پوسٹ کی تھی، مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ کے ہاتھ کی انگلی سے خون بہہ رہا تھا اور وہ اسپتال میں موجود تھیں۔ اروشی روٹیلا نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔
View this post on Instagram