آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے اورینٹ پیٹرولیم اور جی ایچ پی ایل کے اشتراک سے سنجھورو میں گیس کے ذخائر دریافت کرلیے، تینوں کمپنیوں کے جوائنٹ وینچر نے سمبر فارمیشن کے ایکسپلوریٹری زون میں بلوچ-2 کنویں میں گیس کنڈینسیٹ کی دریافت کی ہے۔
پی ایس ایکس نوٹس کے مطابق تیل و گیس کا ذخیرہ آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سروس ( او جی ڈی سی ایل) نے دریافت کیا۔ سنجھورو بلاک سمبار فارمیشن میں کنویں کی کھدائی فروری میں شروع ہوئی تھی۔ بلوچ ٹو نامی کنویں سے یومیہ 388 بیرل خام تیل نکلنے لگا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
کنویں سے یومیہ 6.8 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوری ہے۔ سمبار فارمیشن کے سنجھورو بلاک میں تیل و گیس ملنے سے نئی دریافت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
یہ دریافت سنجھورو بلاک میں سمبر فارمیشن سے پہلا سنگ میل ہے، سمبر فارمیشن وسائل کی حوصلہ افزا فراہمی کی صلاحیت کے لیے جانا جاتا ہے اور پاکستان کے وسطی اور زیریں سندھ طاس میں وسیع پیمانے پر تقسیم کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی سے لاکھوں مکعب فٹ گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت
واضح رہے بلوچ 2 کی تشخیص اور ترقی کے علاوہ او جی ڈی سی ایل موجودہ بند کنوؤں کو دوبارہ کھولنے اور سمبر فارمیشن کی مکمل صلاحیت کو تیزی سے تیار کرنے کے لیے فعال طور پر منصوبہ تیار کررہا ہے۔