قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ، تحریک انصاف کا بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل

منگل 4 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنماء مراد سعید نے کہا ہے کہ پوری قوم چیف جسٹس اور اپنی عدلیہ کے ساتھ کھڑی اور فیصلے کی منتظر ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ دستورِ پاکستان واحد متفقہ قومی دستاویز ہے، آئین سازی کا کریڈٹ لینے والے ذوالفقار بھٹو کا نواسہ دستور شکنوں کا سہولت کار ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کو اپنا کارنامہ بتانے والوں نے صوبائی خودمختاری کا جنازہ نکال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دستور، جمہوریت اور پارلیمان کو پیروں تلے روند کر زرداری کا بیٹا ”نظریہ ضرورت“ زندہ کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ مجرموں نے ریاست کی ساری قوت جمہور کو کچلنے اور سپریم کورٹ کو نکیل ڈالنے میں کھپا دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیاں اپنے سلیکٹرز اور ہینڈلرز کے ساتھ مل کر انتخاب سے فرار کیلیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہیں لیکن پوری قوم آج نظریہ ضرورت کے خلاف دستور کے تحفظ کے لیے کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو تباہ کرکے اور پاکستان کو بدترین انتشار میں جھونک کر اسرائیل سے تعلقات کے قیام کی شرمناک کوششیں کی جارہی ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ کشمیر پر سودے بازی اور اسرائیل پر قائداعظم کے مؤقف سے یکطرفہ فرار رجیم چینج سازش کے کلیدی اہداف میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران انتخاب سے فرار کے حق میں ڈھنگ کی ایک دلیل پیش نہیں کر سکے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو لاقانونیت کی اندھی وادی میں دھکیلنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر الیکشن التوا کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ تشکیل نہ دیا گیا تو آئینی بحران کے باعث ایمرجنسی  یا مارشل لا لگنے کا خدشہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑنے والی بالی ووڈ کی سب سے مقبول اداکارہ کون؟

پی ٹی آئی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت پر ناکامی کا الزام

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلی ٹریفک چالان تک، اسکیمرز شہریوں کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ