اداکارہ رمی سین کو گاڑی بیچنا لینڈ روور کمپنی کو مہنگا پڑگیا

جمعہ 30 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ رمی سین نے اپنی گاڑی میں سامنے آنے والے چند مبینہ مسائل پر لینڈ روور کمپنی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت ایک بار پھر بالی ووڈ پر برس پڑیں، وجہ کیا ہے؟

رمی سین نے کار سنہ 2020 میں 92 لاکھ (بھارتی) روپے میں خریدی تھی۔ انہوں نے کمپنی کے خلاف اپنی شکایت میں یہ بھی الزام عائد کیا کہ لینڈ روور کی مرمت کے حوالے سے کمپنی نے انہیں ذہنی طور پر ہراساں کیا۔

رمی سین نے اپنی جیگوار ستیش موٹرز سے خریدی گئی تھی جس کی وارنٹی جنوری 2023 تک کارآمد تھی۔ تاہم کورونا کی عالمی وبا کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی کار بڑی حد تک غیر استعمال شدہ رہی تھی۔

جب رمی سین نے گاڑی کو باقائدگی سے استعمال کرنا شروع کیا تو مبینہ طور پر اس میں متعدد نقائص سامنے آگئے جن میں سن روف، ساؤنڈ سسٹم اور بیک کیمرے کے مسائل شامل تھے۔

مزید پڑھیے: سجل علی اپنی دوسری بالی ووڈ فلم میں کس سپر اسٹار کے ساتھ نظر آئیں گی؟

اپنی شکایت میں رمی سین نے دعویٰ کیا کہ 25 اگست 2022 کو بیک کیمرے کی خرابی کی وجہ سے کار ریورس کرتے وقت ایک ستون سے ٹکرا گئی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان مسائل کے بارے میں ڈیلر کو مطلع کیا گیا لیکن اس نے انکار کرتے ہوئے ثبوت طلب کیے۔

رمی سین کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے مرمت کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا اور ایک مسئلہ ختم ہوتا تو دوسرا کھڑا ہوجاتا۔

اداکارہ کی طرف سے دائر قانونی نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کار مینوفیکچرنگ اور مجاز ڈیلر کی ریپیئرنگ دونوں میں ہی نقائص ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کار کو 10 مرتبہ سے زیادہ مرمت کے لیے بھیجا گیا لیکن پھر بھی اس کے فالٹس اپنی جگہ موجود ہیں جس کی وجہ سے انہیں ذہنی اذیت اور خاصی تکلیف ہوئی۔

مزید پڑھیں: نواز الدین صدیقی نے خود کو بالی ووڈ کا ’بدصورت ترین‘ اداکار کیوں قرار دیا؟

رمی سین اپنی ذہنی اذیت کے لیے 50 کروڑ کے معاوضے کا مطالبہ کر رہی ہیں اور ساتھ ہی قانونی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے اضافی 10 لاکھ روپے بھی طلب کیے ہیں۔ علاوہ ازیں ان کی یہ بھی کوشش ہے کہ ان سے وہ گاڑی لے کر نئی کار دے دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp