علی امین گنڈاپور کی سیکیورٹی کا معاملہ، حکومت پنجاب نے کے پی کے گورنمنٹ کوجوابی مراسلہ بھیج دیا

جمعہ 30 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پنجاب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی فیصل آباد آمد پرسیکیورٹی فراہم کرنے کے معاملے پر اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دے دیا ہے۔

جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری ساجد ظفرڈال نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے لکھے گئے مراسلے پرجوابی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھ لیں:علی امین گنڈاپور 8 فروری کے بعد امیدوں پر کیسے پورا اترے؟

وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکیرٹری ساجد ظفر ڈال کی جانب سے لکھے گئے جوابی مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب وی آئی پیزکی سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہے۔

جوابی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب بلیوبک میں درج پروٹوکول پر سختی سے عمل کرتی ہے، آپ کے مراسلہ میں اٹھائے گئے اعتراضات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے، اگرچہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ فیصل آباد ذاتی دورے پرآئے تھے اس کے باوجود سیکیورٹی کے تمام تقاضے پورے کیے گئے۔

مزید پڑھیں:22 اگست کا جلسہ منسوخ کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ نے مجھ سے رابطہ کیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

جوابی مراسلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی فیصل آباد میں موجودگی تک درج ذیل اقدامات کیے گئے، جن کے بارے میں آپ کا جاننا ضروری ہے کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ کی سیکیورٹی کے لیے فیصل آباد پولیس کے ایک ایس پی، ایک ڈی ایس پی، ایک سب انسپکٹر، 6 اے ایس آئی، 5 ہیڈ کانسٹیبل اور 57 سپاہیوں کو تعینات کیا گیا تھا۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ سٹی ٹریفک آفیسر نے وزیراعلیٰ کا روٹ پیشگی کلیئر کروایا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی آمد سے پہلے بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی کورٹ کی حدود میں تعینات کیا گیا، مستقبل میں بھی پنجاب حکومت وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فرام کرتی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب