نواز شریف نے وفاق اور پنجاب کو اخراجات کم کرکے عوام کو ریلیف دینے کا کہا ہے، احسن اقبال

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے آج ہونے والے مشاورتی اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو بجلی بلوں میں دیے جانے والے ریلیف اور توانائی شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔

احسن اقبال نے بتایا کہ پارٹی صدر نواز شریف کے زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے توانائی شعبہ میں کی جانے والی اصلاحات بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ ان اصلاحات کا مقصد عوام کو سستی اور بلاتعطل بجلی فراہمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس نواز شریف کی صدارت میں جاری، اہم سیاسی و ملکی فیصلے متوقع

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے وفاق اور پنجاب کو حکومتی اخراجات کی باریکی سے پڑتال کرنے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ جہاں کہیں بھی بچت کی گنجائش نکلے اسے عوام کی ریلیف کے لیے استعمال کریں۔

احسن اقبال نے بتایا کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ جس جذبے سے ن لیگ کی حکومت نے 2013 میں توانائی کے بحران کو حل کیا تھا، اب بھی اسی طرح اس بحران کو حل کرکے عوام کو مصیبت سے نجات دلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: 6وزارتوں کے ماتحت 82 اداروں سے متعلق حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا؟

انہوں نے بتایا کہ دوران اجلاس پنجاب کے وزیر بلدیات نے بلدیاتی انتخابات اور قانون کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پر پارٹی صدر نواز شریف نے صوبائی حکومت کو مؤثر بلدیاتی نظام قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں، نواز شریف نے ہدایت دی کہ اس ضمن میں اصلاحات کو حتمی شکل دی جائےتاکہ بلدیاتی نظام مؤثر ہوسکے اور عوام کو فائدہ دے سکے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی کو سرگرم اور منظم کرنے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا، بحیثیت سیکریٹری جنرل میں نے بریفنگ دی، عنقریب ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوگا جس میں  مسلم لیگ ن کے تنظیمی امور کو فعال کرنے کے لیے ایک لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا آج کے اجلاس کا بنیادی مقصد پارٹی کی تنظیم کو مضبوط کرنا، وفاق اور پنجاب کی کارکردگی رپورٹ صدر ن لیگ کو پیش کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی خرچے بچانے کے لیے کمیٹی کی اہم تجاویز سامنے آگئیں

انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے تمام وسائل عوام کی فلاح و بہبود کی طرف مبذول رکھیں اور جس قدر ہوسکے اپنے اخراجات کم کرنے کی کوشش کریں، تاکہ عوام پر کم بوجھ پڑے اور ہم معیشت کو دلدل سے نکال کر دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرسکیں۔

عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا؟

انہوں نے کہا کہ آج وہی لوگ چیخ رہے ہیں جو ان حالات کو پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں، ایک بچے کو بھی پتا ہے کہ 2017، 18 میں پاکستان ایک ہنستا بستا ملک تھا جسے ایک اناڑی، انا پرست، ضدی نے اپنی ناتجربہ کاری سے اجاڑا، توانائی بحران ہمیں ورثے میں ملا، کل اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں سہولتیں نہیں مل رہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں فائیو اسٹار ہوٹل جیسی سہولیات میسر ہیں یہ پھر بھی چیخیں مار رہے ہیں، مجھے گولی لگی، بازو ہمیشہ کے لیے ٹیڑھا ہوگیا، مجھے اہلخانہ سے ملنے نہیں دیاجاتا تھا، ہم نے چیخیں نہیں ماریں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اداروں اور قوم سے معافی مانگنے کے بعد پی ٹی آئی کے لیے کہیں جگہ بنے گی، اس جماعت نے وہ کیا جس کی جرات دہشتگردوں میں بھی نہیں، ایسے لوگوں سے کیسے بات ہوسکتی ہے، احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں، یہ این آر او کے لیے امریکی کانگریس کے پاؤں پکڑ رہے ہیں، موجودہ صورتحال چورمچائے شور کے مترادف ہے، انہیں این آراو کسی صورت نہیں ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟