پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں، خواجہ آصف

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے حق میں نہیں۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ایسی کسی ٹیم میں شامل نہیں اور نہ ہی ایسے کسی مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اللہ کو پتا ہے بانی پی ٹی آئی کس سے مذاکرات کریں گے اور کس سے نہیں: محسن نقوی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مستقبل کے حوالے سے سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں نجومی نہیں، اس حوالے سے کوئی پیش گوئی نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ میڈیا میں خبریں زیرگردش ہیں کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے مسلم لیگ ن محمود خان اچکزئی سے رابطے میں ہے اور ن لیگ نے محمود اچکزئی کے توسط سے پی ٹی آئی کو براہ راست پس پردہ مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ کو پارٹی قیادت نے محمود اچکزئی سے بات کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp