اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی قیادت میں اسلام آباد میں ’سیو غزہ مارچ‘ کا انعقاد کیا گیا، اسلام آباد پولیس نے اس مارچ کے متعدد شرکا کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت مارچ کے 20 شرکا کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، مارچ کے شرکا کو ڈی چوک اسلام آباد کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے پر مارچ کے شرکا کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کسی جلسہ جلوس کی ہرگز اجازت نہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ ایسی کسی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔
اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق…
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 31, 2024
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے۔
’ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کسی جلسہ جلوس کی ہرگز اجازت نہیں، عوام سے گزارش ہے کہ وہ ایسی کسی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔‘