پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنےکی سمری پر دستخط کردیے

جمعرات 12 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے۔
قبل ازیں چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل کرنے کی رائے دے دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نےاسمبلی فوری تحلیل کرنےکاکہا، اجلاس میں موجود رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں اب تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اس اجلاس کے بعد اب عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ہوگی، اسمبلی توڑنےکاحتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد ہوگا، ملاقات کے بعد پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے ارکان، اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسمبلی نہ توڑنےکے وعدے پر ہی پرویز الہیٰ کو اعتماد کاووٹ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایتھوپیا میں غیر معمولی آتش فشانی دھماکا، پروازیں منسوخ، راکھ کا بادل پاکستان کے قریب

فرح خان کی یو ٹیوب آمدن زیادہ ہے یا فلم سے کمائی، بالی ووڈ ہدایت کار کا انکشاف

تشدد اور بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو، متاثرہ لڑکی کا بیان سامنے آگیا

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خارجی دہشتگرد ہلاک

خواتین پر ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا: صدر آصف زرداری

ویڈیو

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بیان الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

کالم / تجزیہ

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک