گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تنخواہ اور دیگر مراعات کتنی؟

اتوار 1 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موجودہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی ماہانہ تنخواہ 40 لاکھ روپے جبکہ دیگر مراعات تنخواہ سے الگ ہیں۔ سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی تنخواہ 25 لاکھ روپے ماہانہ تھی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے سوال پر قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایا گیا کہ موجودہ گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ سابق گورنرز سے کہیں زیادہ ہے۔ سابق گورنر رضا باقر کی تنخواہ 25 لاکھ روپے تھی، موجودہ گورنر کی تنخواہ سابق گورنر سے 15 لاکھ زیادہ ہے جنہیں 26 اگست 2022 کو تعینات کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ملک میں زیرگردش 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹ: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تک دھوکا کھاگئے

جواب میں بتایا گیا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ کے علاوہ بھی کئی مراعات شامل ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو ہاؤس رینٹ الاؤنس دیا جاتا ہے جس کی مینٹیننس اور فرنشنگ بھی بینک کے ذمہ ہے۔ انہیں 2 گاڑیاں بمعہ ڈرائیور اور 1200 لیٹر فیول بھی دیا جاتا ہے، فی گاڑی 600 لیٹر پیٹرول ماہانہ ملتا ہے، ایک گاڑی 1600CC اور دوسری 1800CC ہے۔

گورنر کو 4 ملازمین رکھنے کی اجازت ہے جن کی تنخواہ 18 ہزار روپے ہے۔ گورنر کا بجلی، گیس، پانی، انٹرٹینمنٹ اور موبائل کا بل بھی اسٹیٹ بینک ادا کرتا ہے۔ گورنر کے بچوں کی 75 فیصد تعلیمی اخراجات بھی اسٹیٹ بینک ادا کرتا ہے۔ گورنر کی مراعات میں مکمل میڈیکل، فضائی ٹکٹس اور کلب ممبر شپ سمیت سیکیورٹی اخراجات بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟