چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت سے مذاکرات پر بڑا اعلان کردیا

اتوار 1 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت نے مسلم لیگ ن سے نہ کوئی مذاکرات کیے ہیں نہ ہی کوئی خواہش ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہماری اسپیکر قومی اسمبلی سے کسی بھی مذاکراتی عمل پر گفتگو نہیں ہوئی۔ کوئی پی ٹی آئی رکن اسمبلی، لیگی قیادت یا رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے رابطے میں نہیں، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی یا سینئر قیادت نے ن لیگ سے نہ کوئی مذاکرات کیے نہ ایسی کوئی خواہش ہے۔

مزید پڑھیں:محمود خان اچکزئی نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کی تصدیق کر دی

بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی کارروائی سے متعلق اسپیکر سے مختلف معاملات پر بات چیت ہوتی ہے، پی ٹی آئی نے نہ ہی مذاکرات کی کوئی آفر دی نہ اور نہ ہی کوئی حمایت مانگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا پی ٹی آئی قیادت سے مذاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا حصہ نہیں ہوں، تاہم میں ذاتی طور پر پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔ ادھر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp