شائقین کرکٹ چیمپئنز ون ڈے کپ کے کتنے میچ مفت دیکھ سکیں گے؟

اتوار 1 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر شائقین کرکٹ چیمپئنز ون ڈے کپ کے آخری 4 میچز کے سوا تمام میچ فری دیکھ سکیں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے شہری کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتے ہیں۔ عرصہ دراز کے بعد فیصل آباد میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی بڑے ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت چیمپئنز لیگ کے انتظامات سے متعلق اجلاس میں اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں چیمپئنز لیگ کرانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز لیگ سے نہ صرف ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی مضبوط ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز لیگ کی کامیابی کے لیے پوری ٹیم کو ذمہ داری سے کام کرنا ہے، چیمپئنز لیگ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کون سے پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے؟

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی، ایڈوائزر بلال افضل، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر کمرشل، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ، سینئر جنرل مینجر ڈومیسٹک جیند ضیا اور متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

12 ستمبر سے شروع ہونے والی چیمپئن لیگ کے لیے اقبال اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش جاری

چیمپین لیگ میں ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی20 فارمیٹ کے تمام کھلاڑی شریک ہوں گے۔ اسٹیڈیم میں ڈریسنگ روم، شائقین کی چئیرز، گراؤنڈ اور اسکور بورڈ کی مرمت مکمل کر لی گئی ہے۔
اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری انٹرنیشنل میچ 2008 میں کھیلا گیا تھا، اقبال اسٹیڈیم میں چیمپئنز لیگ کے سلسلہ میں ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی خبر، ایک سال میں پاکستان کتنے ایونٹس کی میزبانی کرے گا؟

چیمپئنز ون ڈے کپ کا شیڈول

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے، ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا، جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے۔ افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے 5 چیمپئنز مینٹورز کا اعلان کیا تھا جبکہ ان کی ٹیموں اور 15 رکنی اسکواڈز کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ 50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ 4 دنوں میں 3 پلے آف ہوں گے جبکہ فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟