کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کون سے پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے؟

اتوار 1 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسٹ انڈیز میں کھیلی جارہی ٹی20 کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں پاکستان کے بعض کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جبکہ کچھ ایسے کھلاڑی بھی ہیں جنہیں پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث سی پی ایل سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے۔

سی پی ایل کا آغاز 30 اگست سے ہوچکا ہے اور یہ 7 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کرکٹر محمد عامر اور عماد وسیم ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں، لہٰذا وہ سی پی ایل کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ان کے علاوہ، وکٹ کیپر و بیٹر اعظم خان بھی سی پی ایل کے پورے ایڈیشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی سے متعلق محمد عامر کی پیشگوئی ٹھیک ثابت ہوئی، فاسٹ بولر نے کیا کہا تھا؟

دوسری جانب، رواں ماہ فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈے کپ کا آغا بھی ہورہا ہے، اعظم خان کی فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد چیمپئنز ون ڈے کپ میں کسی بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان نہیں، اسی وجہ سے وہ سی پی ایل کے لیے دستیاب ہوں گے۔

کرکٹر فخر زمان ان دنوں سی پی ایل میں اینٹیگیا اینڈ باربودا فالکنر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور 2 میچز بھی کھیل چکے ہیں تاہم چیمپئنز ون ڈے کپ میں شرکت کے لیے انہیں سی پی ایل سے دستبردار ہونا پڑے گا، فخر زمان چیمپیئنز ون ڈے کے آغاز سے قبل پاکستان واپس آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما کو آئی پی ایل میں 50 کروڑ آفر کی خبریں، ٹیم مالک نے اصل بات بتادی

قومی کرکٹر صائم ایوب ان دنوں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہیں، جس کی وجہ سے انہیں سی پی ایل میں شرکت کے لیے این او سی ہی نہیں مل سکا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں 5 ٹیمیں شریک ہوں گی اور تمام میچز اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ون ڈے کپ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم