بگ بیش لیگ : منتخب ہونے والا واحد پاکستانی کھلاڑی کون ہے؟

اتوار 1 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کی بیگ بیش کرکٹ لیگ 15 دسمبر سے 27 جنوری تک کھیلی جائے گی، جس کے لیے کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، تاہم صرف ایک پاکستانی کھلاڑی کو منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ کے لیے پاکستان کے کتنے مرد و خواتین کرکٹرز کی نامزدگیاں ہوئیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ و ویمن بگ بیش لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، مجموعی طور پر 49 غیر ملکی کھلاڑی منتخب ہوئے ہیں، جبکہ ویمن بگ بیش لیگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی منتخب نہیں ہوئی، دوسری طرف بگ بیش لیگ میں صرف ایک پاکستانی کھلاڑی اسامہ میر کو منتخب کیا گیا ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب کیوں نہیں کیا گیا؟

یہ بھی پڑھیں: پاکستان شاہینز، بنگلا دیش اے اور بگ بیش لیگ کی ٹیموں کے مابین ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کے کرکٹرز کو ان کی قومی ٹیم کے لیے مصروفیات کی وجہ سے این اوسی مسائل کے باعث منتخب نہیں کیا گیا، لیگ انتظامیہ نے ان کھلاڑیوں کو ترجیح دی جنہوں نے پورے سیزن کے لیے دستیابی ظاہر کی۔

دوسری طرف انگلینڈ میں کرکٹر عادل رشید کی اکیڈمی کے پاکستانی نژاد کھلاڑی جعفر چوہان کو بھی منتخب کیا گیا ہے، لیکن وہ انگلینڈ کے شہری ہونے کی بنا پر منتخب ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ