بگ بیش لیگ کے لیے پاکستان کے کتنے مرد و خواتین کرکٹرز کی نامزدگیاں ہوئیں؟

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے 64 مزید مرد اور خواتین کرکٹرز کی نامزدگیاں ہوئی ہیں۔ حارث رؤف، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر اور زمان خان کے ناموں کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے۔ پاکستان کے مجموعی طور پر 80 کرکٹرز کی نامزدگیاں ہوئی ہیں۔

فخر زمان، نسیم شاہ، شان مسعود، صائم ایوب، عثمان قادر، سرفراز احمد، عمر اکمل، امام الحق، محمد نواز، فہیم اشرف، حیدر علی اور محمد حسنین کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا اعزاز، بگ بیش لیگ میں ایک اسٹینڈ پاکستان بے سے منسوب

پاکستان کی 11 ویمن کرکٹرز کے نام بھی ویمن بگ بیش لیگ کے لیے شامل کیے گئے ہیں۔ فاطمہ ثنا، ندا ڈار، ڈیانا بیگ، عالیہ ریاض، طوبیٰ حسن، نشرہ سندھو اور عروبہ شاہ کے نام شامل ہیں۔ بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کی ڈرافٹ یکم ستمبر کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں