مرحوم جنید جمشید نے موسیقار فیصل کپاڈیا کا حوصلہ کیسے بڑھایا؟

اتوار 1 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل کپاڈیا پاکستان کے معروف موسیقاروں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے بے شمار گیت گائے ہیں، جو مشہور بھی ہوئے، ان کو لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں، انہوں نے 90 کی دہائی سے میوزک سین پر راج کیا ہے۔

فیصل کپاڈیا مرحوم جنید جمشید کے بہت قریب تھے، انہوں نے حال ہی میں یوٹیوب چینل 360 پر میزبان اشنا شاہ کے ساتھ گفتگو میں جنید جمشید کے بارے میں کچھ دلکش یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مدینہ منورہ سے جنید جمشید کے بیٹے کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

فیصل کپاڈیا کے مطابق وہ اپنے پہلے بڑے کنسرٹ کے دوران گھبرا گئے تھے۔’جنید جمشید ساؤنڈ چیک کے لیے آئے اور میری موسیقی کی تعریف کی، جس سے میں گانے کے لیے بالکل تیار ہو گیا۔‘

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے میوزک استاد اور مرحوم جنید جمشید کے میوزک استاد ایک ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے حویلیاں حادثہ: مسافروں کے لواحقین 7 سال بعد بھی تحقیقات سے کیوں مطمئن نہیں؟

انہوں نے بتایا کہ کس طرح مرحوم جنید جمشید ان کے ساتھ بیٹھا کرتے تھے اور وہ کلاسک میوزک اور راگ بجاتے تھے۔ ’یہ وہ کام ہے جو انہوں نے کسی اور کے ساتھ نہیں کیا، جنید جمشید کو کلاسک موسیقی سے بے پناہ لگاؤ تھا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟