گوگل ’کنجوس‘ ہوگیا، اسٹاف کے لیے مفت کھانا بند کرنے کا فیصلہ

منگل 4 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن ’گوگل‘ نے اخراجات میں کمی لانے کی غرض سے ملازمین کی مراعات کم کر دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے اپنے اخراجات میں کمی کے اقدامات کا اعلان کیا ہے اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس( اے آئی ) کے شعبے کو ترجیح دینے سمیت دیگر ضروری شعبوں پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل کے چیف فنانشل آفیسر روتھ پوراٹ اور کمپنی کے سرچ لیڈ پربھاکر راگھوان نے ایک میمو جاری کیا ہے جس میں لکھا تھا کہ چیلنجنگ معاشی حالات اور ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لیے دستیاب سرمایہ کاری کے باعث اے آئی کے شعبے میں کام کو ترجیح دینا ضروری ہے۔ جس پر تمام لوگوں نے دستخط کر دیئے۔

گوگل اپنی کارکردگی بڑھانے اور اخراجات میں کمی لانے کے لیے دفتر کے اندر فراہم کردہ سہولتوں میں تبدیلیاں کر رہا ہے۔ میمو کے مطابق کمپنی اپنے کیفے، مائیکرو کچن اور دیگر سہولیات کواستعمال کی حد تک محدود کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

گوگل کی طرف سے اخراجات میں کمی کے حالیہ اقدامات کا اعلان  تقریباً 12,000 ملازمین کی برطرفی کے چند ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ کمپنی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام عالمی معاشی حالات کے باعث اٹھایا گیا ہے۔

گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے ایک میمو میں تسلیم کیا کہ موجودہ معاشی حقیقت مختلف ہے اور اس کے نتیجے میں مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ یہ تبدیلیاں گوگلرز کی زندگیوں پر اثر انداز ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان