کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کے قریب 2 بچوں سمیت 3 افراد کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ میں رہائشی اپارٹمنٹ کے قریب 2 بچے کنویں میں گرگئے، کنویں میں گرنے والے ایک بچے کی عمر 8 سال دوسرے کی عمر12 سال ہے، کنویں میں گرنے والے بچوں کی شناخت بدراورطلحہ کےنام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: کس سیاسی جماعت کا تیار کردہ ڈھکن اچھا ہے؟
علاقہ مکینوں کے مطابق بچے کھیل کے دوران کنویں پررکھے ڈھکن پر اچھل رہے تھے، ڈھکن ٹوٹنے سے بچے کنویں میں گرے، پلمبرکوبچوں کو نکالنے کے لیے بلایا، پلمبرکنویں سےایک بچے کو واپس لارہا تھا، اس دوران رسی ٹوٹ گئی۔
پولیس کے مطابق کنویں کے اندر پانی نہیں تھا، کنویں کی چوڑائی کم ہونے کےسبب ریسکیو میں دشواری تھا، ریسکیو کے لیے جانے والا ایک اہلکار بھی کنویں میں پھنس گیا تھا جسے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اب کوئی مین ہول بنا ڈھکن کے نہیں رہے گا‘، کراچی میں گٹر کے ڈھکن بنانے کا کارخانہ نصب
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بچے کی لاش کنویں سے نکالی گئی، دوسرے بچے اور نوجوان کو کنویں سے نکالا گیا تو ان کی حالت تشویشناک تھی، جو بعد میں انتقال کرگئے۔