میانوالی: خوارجی دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 جوان زخمی

پیر 2 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میانوالی میں خوارجی دہشتگردوں نے گزشتہ رات ایک پولیس چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں 2 جوان زخمی ہوگئے، پولیس کی مؤثر جوابی کارروائی پر دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق، میانوالی میں قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے 12 سے 14 خوارجی دہشتگردوں نے راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کیا، جس کا پولیس جوانوں نے بھرپور قوت سے جواب دیا اور دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال، ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر منظرعام پر

ترجمان نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر تعینات پنجاب پولیس کے جوان الرٹ ہونے کے باعث حملہ ناکام بنادیا گیا، پولیس کی مؤثر جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق، حملے میں 2 پولیس جوان معمولی زخمی ہوئے ہیں، فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میانوالی ایئر بیس حملے میں امریکی ساختہ اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس چیک پوسٹ قبول خیل کے بہادر اہلکاروں کو شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ پنجاب پولیس بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ میں پنجاب پولیس پر دہشتگردوں کا یہ 9واں حملہ ہے جو ناکام بنا دیا گیا ہے، ہماری پولیس آئندہ بھی دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل