سعودی عرب میں ستمبر 2024 اہم قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں سے عبارت رہے گا

پیر 2 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ستمبر 2024 کا مہینہ سعودی عرب میں قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں اور فورمز کے حوالے سے انتہائی مصروف اور اہم رہے گا، جہاں مختلف شہروں میں 27 بڑے ایونٹس منعقد کیے جائیں گے، جن میں معیشت، تجارت، ٹیکنالوجی، صحت، ثقافت، اور کھیل سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین اور عہدیدار شرکت کریں گے۔

ریاض میں 2 سے 4 ستمبر کے دوران سعودی لاجسٹکس اور اسٹوریج ایکسپو اور سعودی ووڈ ایکسپو کا انعقاد ہوگا، جو کہ تجارت اور صنعت کے شعبے میں اہمیت کے حامل ہیں، اسی دوران مہر جان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 2024 بھی منعقد ہوگا جو کہ سائنسی اور تکنیکی شعبے کے حوالے سے ایک نمایاں ایونٹ ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں نیا سرمایہ کاری نظام منظور، 2025 نافذ العمل ہوگا

فیملی فورم 2024 1 سے 2 ستمبر کو ریاض میں منعقد ہوگا، جبکہ انٹرنیشنل کمپیوٹنگ ایکسپو 7 سے 9 ستمبر کے دوران الاحساء میں منعقد ہوگا، جہاں جدید کمپیوٹنگ ٹیکنالوجیز پر گفتگو ہوگی، اس کے علاوہ، سعودی ڈیریویٹیوز مارکیٹ فورم 8 ستمبر کو ریاض میں منعقد ہوگا، جو کہ مالیاتی مارکیٹ کے ماہرین کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔

انٹرنیشنل فائنانشل انٹرنل آڈٹ کانفرنس 11 سے 12 ستمبر کو ریاض میں منعقد ہوگی، جبکہ خلیجی تھیٹر فیسٹیول 10 سے 17 ستمبر کے دوران ریاض میں ہوگا، جہاں خلیجی ثقافت اور تھیٹر کے حوالے سے مختلف پروگرامز پیش کیے جائیں گے۔ اسی دوران، عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس 10 سے 12 ستمبر کو ریاض میں منعقد ہوگی، جو کہ مصنوعی ذہانت کے میدان میں ہونیوالی جدید پیش رفت کا احاطہ کرےگی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمند کن باتوں کا خیال رکھیں؟

قومی دن کپ 21 سے 24 ستمبر کے دوران طائف میں ہوگا، جہاں کھیلوں کے مختلف مقابلے منعقد ہوں گے۔ سعودی انٹرنیشنل بک فیئر 2024 26 ستمبر سے 5 اکتوبر تک ریاض میں منعقد ہوگا، جو کہ ادب اور ثقافت کے شائقین کے لیے ایک اہم ایونٹ ہوگا۔

اس کے علاوہ، مختلف شہروں میں دیگر اہم ایونٹس بھی منعقد ہوں گے، جن میں انٹرنیشنل واٹر ایکسپو، سعودی اسمارٹ سٹیز ایکسپو، سعودی انفرا اسٹرکچر کانفرنس اور جدہ کنسٹرکٹ ایکسپو شامل ہیں۔

ان کانفرنسوں اور فورمز میں شرکت سے سعودی عرب کے مختلف شعبوں میں ترقی اور جدت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، اور ملک کو بین الاقوامی سطح پر مزید مضبوط اور مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp