چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب، 12 ربیع الاول کب ہوسکتی ہے؟

پیر 2 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 4 ستمبر بروز بدھ اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں چاند نظر آنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مجوزہ اجلاس کی صدارت مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اسلام آباد میں کریں گے، جس میں علماء کرام ، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: رویت ہلال کمیٹی کے لیے دم پخت ، تنقید کے بعد ٹینڈر منسوخ

اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد سرانجام دیں گے، اس حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیز کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے، جس کے بعد چاند دیکھنے کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 4 ستمبر بروز بدھ چاند نظر آنے کی صورت میں 12 ربیع الاول 16 ستمبر بروز پیر کو ہو گی، لیکن چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید میلاد النبیﷺ 17 ستمبر بروز منگل کو منائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp