خودکشی کے لیے عمارت سے کودنے والی لڑکی راہگیر خاتون پر آگری

پیر 2 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کے شہر یوکاہاما میں خودکشی کرنے کے لیے شاپنگ سینٹر کی چھت سے چھلانگ لگانے والی لڑکی نیچے چلتی ایک راہگیر خاتون پر آگری۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، 17 سالہ طالبہ نے یوکوہاما کے پرہجوم علاقے میں شاپنگ سینٹر کی عمارت سے چھلانگ لگائی تو وہ نیچے راہ چلتی 32 سالہ خاتون پر آگری، جو اپنے دوستوں کے ساتھ جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحوں کی جنت سوئٹزرلینڈ خودکشی کے خواہشمند افراد کا مسکن کیسے بنا؟

واقعہ کے بعد دونوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک گھنٹے بعد طالبہ کو مردہ قرار دے دیا گیا، کچھ دیر بعد دوسری خاتون کی موت کی تصدیق بھی کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے کہ نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلی نوجوان لڑکی نے کیوں خودکشی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جاپان میں اسکولوں میں طلبا کو پیش آنے والے مسائل کے سبب 513 بچوں نے خودکشی کی تھی۔ جاپان میں جو بچے اسکول نہیں جانا چاہتے انہیں ’فوٹوکو‘ کہا جاتا ہے، جن کے بارے میں حکومت کا کہنا ہے کہ وہ گھریلو جھگڑوں، دوستوں کے ساتھ پیدا ہونے والے مسائل اور دوسرے بچوں کی مار پیٹ کے باعث اسکول جانے سے گریز کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل