توقیر ناصر کا صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کا انکشاف

پیر 2 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار توقیر ناصر نے اداکارہ صبا قمر کو آڈیشن میں مسترد کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں توقیر ناصر نے ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور ساتھ ساتھ اداکارہ صبا قمر کے انڈسٹری میں ابتدائی دنوں کا احوال بھی بیان کردیا۔

توقیر ناصر نے اداکارہ صبا قمر کے آڈیشن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ صبا قمر آج ایک ورسٹائل اور پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں لیکن وہ ماضی میں اتنی غیر معمولی اداکارہ نہیں تھیں۔

اداکارہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے توقیر ناصر نے اعتراف کیا کہ صبا قمر کو آڈیشن کے دوران انہوں نے مسترد کیا تھا۔ ان کے مطابق انہوں نے ایک ڈرامے کے لیے متعدد اداکاروں کے آڈیشن لیے تھے جن میں صبا قمر بھی شامل تھیں تاہم انہوں نے صبا قمر کو اپنے کام سے مخلص نہیں پایا اور ڈرامے کے لیے ان کا انتخاب کرنے سے انکار کر دیا۔

اداکار نے بتایا کہ انہیں اپنی پروڈکشن کے لیے منجھے ہوئے فنکاروں کی تلاش تھی لیکن صبا قمر ان کے معیار پر پورا نہیں اتریں کیونکہ صبا قمر کو ڈائیلاگز بولنے میں مہارت حاصل نہیں تھی وہ بہت جلدی میں لائن پڑھ کر نکل پڑیں جس کا انہوں نے خود اعتراف بھی کرلیا کہ وہ جلدی میں تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی معماروں کا کمال، 11 منزلہ عمارت گھنٹوں میں تیار

بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے

سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا