سپریم کورٹ نے اپنی ساکھ خود بحال کرنی ہے، شاہد خاقان عباسی

منگل 4 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنی ساخت خود بحال کرنی ہے، جب بنچ پر انگلی اٹھ جائے اس پر جج فیصلہ نہیں کر سکتا۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم ہرہفتے نیب کے کیسز میں پیش ہوتے ہیں لیکن یہاں کیس نہیں چلتا، اب تک 4 ججز تبدیل ہو چکے ہیں لیکن کیس کا فیصلہ نہیں ہورہا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، اسی وجہ سے عدالتوں کے سامنے پیش ہوتے ہیں،عدالتیں سوموٹو تو لیتی ہیں مگراس بات پر بھی نوٹس لیں کہ کیسز کی شنوائی ہو۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنی ساکھ خود بحال کرنی ہے جب بنچ پر انگلی اٹھ جائے تو اس پر جج فیصلہ نہیں کر سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp