مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا پنجاب کی سطح پر سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پیر 2 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے پنجاب کی سطح پر سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبہ پنجاب کی مجموعی ترقی اور عوامی ریلیف کے لیے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے، بلاول کی تنقید پر رانا ثنااللہ کا جوابی وار

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو بہتر بنانے کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبے اور عوام کی ترقی کے لیے اقدامات کو سراہا۔

پی پی پی رہنماؤں کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے صوبے کی ترقی کے لیے جاری پروگراموں کی حمایت کی گئی، جبکہ مریم نواز کی کسانوں، زراعت، نوجوانوں سمیت دیگر طبقات کی بہتری کے لیے اسکیموں میں مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ حلقوں میں ترقیاتی اقدامات، نوجوانوں کی ہنرمندی، سولر سسٹم کی عوام کو فراہمی میں اشتراک عمل سے آگے بڑھا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ صوبے میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے، امن وامان یقینی بنانے، جدید آئی ٹی نظام کے فروغ پر موثر عملدرآمد کے لیے تعاون جاری رہے گا۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی کی طرف سے حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور علی حیدر گیلانی نے شرکت کی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے سینیئر وزیر مریم اورنگزیب موجود تھیں۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وفد کی آمد اور سیاسی تعاون جاری رکھنے پر پیپلزپارٹی کی قیادت اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

پیپلزپارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر کاربند ہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہاکہ پیپلزپارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر کاربند ہیں، پاکستان اور عوام کے مفادات کے لیے تمام اتحادی جماعتوں کے اتحاد اور تعاون کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

مل کر عوامی مسائل کو حل کرنے پر اتفاق رائے کرتے ہیں، حسن مرتضیٰ

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہاکہ اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے، مل کر عوامی مسائل کو حل کرنے پر اتفاق رائے کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان دوریاں کیوں بڑھ رہی ہیں؟

علی حیدر گیلانی نے کہاکہ عوامی ریلیف کے فارمولے پر اتفاق کرنے پر ہم وزیراعلیٰ مریم نواز اور مسلم لیگ ن کی کمیٹی کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تمام رکاوٹوں کو دور کرکے آگے بڑھنے میں ہی اتحادی حکومت کے ثمرات عوام کو ملیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی