ملک دیوالیہ ہوچکا، ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر قیصر بنگالی

پیر 2 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک دیوالیہ ہوچکا، کوئی ہمیں قرض نہیں دے رہا، ہم ادارے بیچنا چاہتے ہیں لیکن کوئی خریدنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

2 روز قبل حکومت کی کفایت شعاری کمیٹی سے مستعفی ہونے والے قیصر بنگالی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت غیرملکی کمپنیاں پاکستان چھوڑ کر جارہی ہیں، ہمیں ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں تجاویز کے برخلاف چھوٹے ملازمین کی برطرفی، ماہر معاشیات قیصر بنگالی حکومتی کمیٹیوں سے احتجاجاً مستعفی

انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت تباہی کی جانب گامزن ہے، لیکن اسلام آباد میں کسی کو اس پر پریشانی نہیں۔

قیصر بنگالی نے کہاکہ میں 10 سال سے اخراجات اور امپورٹس کو کم کرنے کی باتیں کررہا ہوں، مسائل کا حل اداروں کو بند کرنے میں نہیں، احتجاجی ملازمین کی حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم کو کہا تھا کہ ادارے بند کیے جائیں لیکن ملازمین کو نہ نکالا جائے۔

انہوں نے کہاکہ انڈسٹریوں کو چلانے کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس کم کیا جائے، جبکہ اس کے علاوہ پالیسی ریٹ بھی کم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ میں کسی سے ناراض نہیں، جو کچھ کہہ رہا ہوں یہ حقیقت ہے، میں اپنا استعفیٰ واپس نہیں لوں گا۔

واضح رہے کہ ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے دو روز قبل اخراجات میں کمی کے حوالے سے بنائی گئی 3 حکومتی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں کیا شہباز حکومت وفاق میں 70 ہزار اسامیوں کا خاتمہ اور 80 فیصد محکموں کا انضمام کرنے جارہی ہے؟

ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی کے مطابق وہ حکومتی کی کفایت شعاری کمیٹی کے رکن تھے، وہ رائٹ سائزنگ کمیٹی اور حکومتی اخراجات میں کمی کی کمیٹی کے بھی رکن تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ