وزن کم کرنے والے افراد کے لیے کیلا مفید ہے؟

منگل 4 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیا آپ جانتے ہیں کہ کاربو ہائیڈریٹس سے بھرپور ہونے کے باوجود کیلے آپ کا وزن کم کر سکتے ہیں۔

کیلے میں موجود فائبر آپ کو زیادہ دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہونے دیتا اور غیر ضروری کھانا کھانے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

کیلا پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سی دیگر وٹامنز اور معدنیات جیسے ضروری غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے۔

ورزش کرنے والے افراد کے لیے کیلا ورزش سے پہلے اور بعد میں کھانا بہترین ہے۔

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ کیلے میں فائبر کی زیادہ مقدارنہ صرف میٹابولزم کو بہتر بنا کر وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ چینی کے بہترین متبادل کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور میٹھی اشیا کھانے کی خواہش کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

کیلا پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیے مفید یا نقصان دہ؟

پانی کا برقرار رہنا کمر کے گرد چربی جمع ہونے اورپیٹ کے باہر نکلنے کی ایک اہم وجہ ہے۔
کیلے پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جو پانی کی کمی کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ کیلے میں موجود مزاحم نشاستہ کاربو ہائیڈریٹس کو جسم کے ذریعے جذب ہونے سے روکتا ہے جبکہ فائبر کی زیادہ مقدار تیز ہاضمے کو آسان بناتی ہے اور پیٹ کی چربی جلاتی ہے۔

ایک دن میں کتنے کیلے کھانے چاہئیں؟

کیلوں میں کاربو ہائیڈریٹ اور کیلوریز زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہیں۔اس لیے وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد روزانہ صرف ایک ہی کیلا کھائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp