سائبر کرائم مقدمہ، کالم نگار اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی سیشن عدالت نے معروف کالم نگار اوریا مقبول جان کی سائبر کرائم کے مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔

سیشن کورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مریم نواز کے خلاف غیر اخلاقی مہم میں اوریا مقبول جان کی پروڈکشن ٹیم ملوث نکلی

اوریا مقبول جان نے ضمانت پر رہائی کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا، ان کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق نے دلائل دیے۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے نے محض مفروضے کی بنیاد پر کیس بنایا، اوریا مقبول جان سے کوئی ریکوری بھی نہیں ہوئی، عدالت ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کرے۔

دوسری جانب ایف آئی اے کے وکیل نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی تھی۔

یاد رہے کہ لاہور کی سیشن عدالت نے 31 اگست کو کالم نگار اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں تجزیہ کار اوریا مقبول جان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

یہ بھی واضح رہے کہ ایف آئی اے نے 21 اگست کو کالم نگار اوریا مقبول جان کو لاہور سے گرفتار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp