مریم نواز کے خلاف غیر اخلاقی مہم میں اوریا مقبول جان کی پروڈکشن ٹیم ملوث نکلی

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے تحقیقات کے بعد انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف غیر اخلاقی مہم میں سینیئر صحافی و کالم نگار اوریا مقبول جان کی پروڈکشن ٹیم ملوث ہے، جس کے 2 ممبرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف کالم نگار و تجزیہ کار اوریا مقبول جان گرفتار

ہفتہ کے روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے تفتیش کے بعد رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر شر انگیز اور غیر اخلاقی مہم میں سینیئر صحافی اور کالم نگار اوریا مقبول جان کی پروڈکشن ٹیم ملوث پائی گئی ہے، جس کے 2 ممبران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:تجزیہ کار اوریا مقبول جان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے اوریا مقبول جان کیس میں ان کی پروڈکشن ٹیم کے 2 ممبرز مرتضیٰ خان اور احمد حسن کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

CamScanner 08-29-2024 12.58 by Muhammad Nisar Khan Soduzai

 

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اوریا مقبول جان کے ٹیم ممبرز ہیں جو انہیں فوج، عدلیہ اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے خلاف شرانگیز اور ہتک آمیز مواد فراہم کیا کرتے تھے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تصاویر کو ایڈٹ کر کے شرمناک طریقے سے پیش کیا تھا۔

یہ بھی  پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے اوریا مقبول جان کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا

ملزم مرتضیٰ کا تعلق لاہور کے علاقہ مزنگ اور احمد حسن کا تعلق جہلم سے ہے، دونوں کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے ایف آئی میں پہلے سے ہی مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی غیر اخلاقی مہم کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔ اس پر اب ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے باضابطہ طور پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم