سیاحوں کا نیوزی لینڈ جانا قدرے مشکل ہوگیا، ٹورازم انڈسٹری پریشان

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ نے بین الاقوامی سیاحوں پر ٹیکس تقریباً 3 گنا کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے ملک کی سیاحت کی صنعت پریشانی کا شکار ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ جانے اور شہریت اختیار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے بڑی خبر  

ملک کی نیشنل پارٹی کی زیر قیادت مخلوط حکومت نے منگل کو کہا کہ وہ یکم اکتوبر سے انٹرنیشنل وزیٹر کنزرویشن اینڈ ٹورازم لیوی کو 35 نیوزی لینڈ ڈالر (مساوی 22 امریکی) سے بڑھا کر 100 نیوزی لینڈ ڈالر (مساوی 62 امریکی ڈالر) کر دے گی۔

سیاحت کے وزیر میٹ ڈوسی نے کہا کہ یہ اضافہ ملک کو اپنی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرے گا جبکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سیاح اعلیٰ قدر کے تحفظ والے علاقوں اور منصوبوں میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ حکومت کو قومی پارکوں کی دیکھ بھال،حیاتیاتی تنوع اور عوامی تحفظ کی فراہمی میں مدد مل سکے۔

ڈوسی نے کہا کہ ٹورازم لیوی عام طور پر نیوزی لینڈ میں رہتے ہوئے ایک بین غیر ملکی کے کل اخراجات کا 3 فیصد سے بھی کم بنتی ہے اور اس میں اضافے سے سیاحوں کی تعداد پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔

مزید پڑھیے: نیوزی لینڈ: ایئرپورٹ نہ لے جانے پر خاتون نے بوائے فرینڈ کو عدالت میں گھسیٹ لیا

نیوزی لینڈ کے سیاحتی شعبے کے ادارے نے کہا ہے کہ اس اضافے سے ملک کا دورہ کرنا ناقابل یقین حد تک مہنگا ہو جائے گا۔

ادارے نے کہا کہ وزیٹر ویزا فیس میں حالیہ 60 فیصد اضافے سے نیوزی لینڈ کے دورے کی لاگت فی شخص 500 نیوزی لینڈ ڈالر یعنی 310 امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی جو کینیڈا جانے کی لاگت سے دگنی سے بھی زیادہ جبکہ آسٹریلیا کا دورہ کرنے سے 2 تہائی زیادہ ہے۔

ادارے کی چیف ایگزیکٹو ریبیکا انگرام نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی سیاحت کی بحالی باقی دنیا سے پیچھے ہو رہی ہے اور اس سے ہماری عالمی مسابقت میں مزید کمی آئے گی۔

بین الاقوامی ہوائی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس اضافے کو اس شعبے کے لیے دوہری پریشانی قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: امپورٹڈ مکھن کو مقامی بتاکر بیچنا کمپنی کے گلے پڑگیا

نیوزی لینڈ کی لیبر پارٹی کی پچھلی حکومت نے جولائی 2019 میں یہ لیوی متعارف کروائی تھی۔ اس وقت یہ کہا گیا تھا کہ اس سے انفراسٹرکچر کو فنڈ کرنے اور خدمات اور قدرتی ماحول پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp