پوپ فرانسس کے طیارے کا پاکستانی حدود کا استعمال، عوام کے لیے خیرسگالی کا پیغام

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فراننس نے فضائی سفر کے دوران پاکستان کی حدود کا استعمال کیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اٹلی سے جکارتہ سفر کے دوران پوپ فرانسس کے خصوصی جہاز نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔

یہ بھی پڑھیں نریندر مودی نے پاکستان کی فضائی حدود کیوں استعمال کی؟

ذرائع نے بتایا کہ پوپ فرانسس نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے پر خیرسگالی کا پیغام بھی دیا۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کا طیارہ تہران سے پاکستان کی فضائی حدود کراچی فلائٹ ریجن میں داخل ہوا، اس موقع پر ایئرٹریفک کنٹرولر نے خصوصی طیارے کو خوش آمدید کہا۔

پوپ فرانسس نے صدر پاکستان آصف زرداری اور پاکستان کے عوام کے لیے خیرسگالی کا پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھیں پاک ایران تناؤ: تمام پاکستانی ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود سے گریز کی ہدایت

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال کیا تھا، تاہم وہ خیرسگالی کا پیغام دیے بغیر ہی گزر گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp