صحرائے صحارا کے علاقے میں تیل اور ہیروں کی پیداوار کے لیے مشہور ملک انگولا میں دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا دریافت ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 170 قیراط کے ہیرے کو اس کے رنگ کی مناسبت سے لؤلؤ روز کا نام دیا گیا ہے جس کا وزن 34 گرام ہے۔
رپورٹ کے مطابق تین صدیوں بعد یہ لؤلؤ کان سے دریافت ہونے والا سب سے نایاب گلابی ہیرا ہے۔ اس ہیرے کی قسم ٹائپ ٹو ہے جس کی وجہ سے اس میں کثافت نہ ہونے کے برابر ہے۔
انگولا کے وزیر برائے معدنیات دیمینتینو ایزیویدو کا کہنا ہے کے لؤلؤ روز کی دریافت ایک بڑی کامیابی ہے اور اس حوالے سے بہتر مواقع بھی موجود ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کے لولو میں نکلنے والا یہ دنیا کا پانچواں بڑا ہیرا ہے جس کی قیمت 71 ملین ڈالر کے قریب بتائی جا رہی ہے۔