بجلی کے بلوں پر سبسڈی عارضی، آئی ایم ایف کو اعتراض ہے تو بات ہوسکتی ہے، عظمیٰ بخاری

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں دی جانے والی سبسڈی عارضی ہے جس پر آئی ایم ایف کو اعتراض نہیں ہوتا لیکن اگر انہیں اس حوالے سے کوئی اعتراض ہے تو اس پر بات کی جاسکتی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی سے متعلق کہا کہ یہ ریلیف تو 2 ماہ کے لیے دیا گیا ہے مگر سیاسی مخالفین اس پر بھی سیاست کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی میں ریلیف، اکثریت کو فائدہ کیوں نہ مل سکا؟

جب ان سے پوچھا گیا کہ اس سبسڈی کو فراہم کرنے کے لیے کیا ترقیاتی بجٹ سے کٹوتی کی جائے گی تو انہوں نے اس بات کی نفی کرتے ہوئے واضح کیا کہ پیسوں کا انتظام ترقیاتی بجٹ سے نہیں بلکہ حکومتی اخراجات سے کیا جائے گا۔

پنجاب میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چند علاقوں میں یقیناً نقصان ہوا ہے اور محکمہ صحت اس حوالے سے کام بھی کررہا ہے مگر انہوں نے ساتھ یہ تسلی بھی دی کہ پنجاب میں اس حوالے سے ایمرجنسی صورتحال نہیں ہے۔

اسی طرح انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سندھ میں ڈینگی کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے مگر پنجاب میں وبا قابو میں ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی بلوں میں ریلیف کے بعد جلد سولر پینل پروگرام شروع کیا جائے گا، مریم نواز

اسموگ سے متعلق صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پنجاب حکومت ماحولیات پر خاص توجہ دے رہی ہے، بھٹوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے اور جو لوگ فضلوں کو جلاتے پکڑے گئے انہیں بھی گرفتار کیا گیا ہے اور امید ہے کہ آنے والے چند سالوں میں اسموگ میں واضح کمی دیکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟