سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کے لیے فوڈ ایئر ڈراپ کا سلسلہ جاری

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے جنگ سے متاثرین فلسطینیوں کی مدد کے لیے حکومتِ اردن کے تعاون سے معیاری خوراک کی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ کی پٹی میں 2 مزید ایئر ڈراپ کیے ہیں۔

اردن کی مسلح افواج الجيش العربي کے تعاون سے 2 طیاروں کے ذریعے غزہ کی پٹی میں متاثرہ افراد کے لیے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے سرحدی گزرگاہوں کی بندش کو توڑنے کے مقصد سے خوراک کی فراہمی کے ایئر ڈراپ کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کو آزاد ریاست ملنے تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے، سعودی عرب

یہ اقدام مختلف ممکنہ طریقوں سے غزہ کی پٹی کے متاثرہ علاقوں میں فوری انسانی اور امدادی امداد پہنچانے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی سعودی مقبول مہم کے ایک حصے کے طور پر غزہ کی پٹی میں برادر فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لیے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی حکومت کی خواہش کی تکمیل کے طور پر سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے فراہم کی جانے والی انسانی کوششوں کے تسلسل میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے زمینی، سمندری اور فضائی پلوں کے ذریعے خوراک کی فراہمی کے ایک منصوبہ کا شروع کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی فضائی راستے سے غزہ میں 30 ٹن خوراک و دیگر امدادی اشیا کی فراہمی

اس منصوبے کے تحت اردن کے دارالحکومت عمان میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا مرکز قائم ہے جہاں سے اردنی سرکاری فلاحی ادارے اور مسلح افواج کے تعاون سے غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ شہریوں تک ایئر ڈراپ کے ذریعے امداد پہنچائی جا رہی ہے۔

شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ترجمان ڈاکٹر سامر الجطیلی کے مطابق سعودی عرب کا یہ اقدام یمن پر مسلط کردہ محاصرے کی وجہ سے زمینی اور سمندری گذرگاہوں کی بندش کو توڑنے کے لیے کیا گیا ہے، غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ شہریوں تک امداد کی فراہمی کے لیے سعودی عرب عالمی سطح پرکی جانے والی کوششوں میں پیش پیش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل