خیبرپختونخوا: ن لیگی رکن ثوبیہ شاہد نے اسمبلی میں خواتین کے خلاف ’امتیازی سلوک‘ پر کمیٹیاں چھوڑ دیں

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد نے صوبائی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: گھڑی سے اتنی مرچیں لگتی ہیں تو اپنے لیڈر کو کہتے چوری نہ کرتے، ثوبیہ شاہد

یاد رہے کہ عام انتخابات 2024 کے فوری بعد بھی ثوبیہ شاہد نے شکایت کی تھی کہ ان سے کے پی اسمبلی میں ناروا سلوک برتا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے جب وہ اپنا ووٹ کاسٹ کر رہی تھیں تو اس موقعے پر گیلری سے تحریک انصاف کے کارکنان نے ان پر جوتا اور لوٹا پھینکا تھا اور اس کے بعد بھی ان کے ساتھ کچھ ایسا ہی سلوک کیا گیا تھا۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ ن لیگ ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ضرورت پڑنے پر ان کے خلاف ہونے والے عمل پر قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

ثوبیہ شاہد نے اپنے استعفے میں  لکھا کہ وہ امتیازی سلوک کے خلاف احتجاجاً تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں خواتین کو شامل نہ کرکے مساوی نمائندگی نہیں دی گئی اور سنہ 2018 کی حکومت میں بھی صرف 2 خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے: کے پی اسمبلی میں ہراسگی کا نشانہ بننے والی ثوبیہ شاہد کی نامزد وزیراعظم سے ملاقات

ن لیگی ایم پی اے نے اپنے استعفیٰ میں یہ بھی کہا کہ خواتین تمام معاملات میں یکساں مواقع اور نمائندگی کی مستحق ہیں۔

ثوبیہ شاہد کا تعلق خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن ہے۔ وہ ایک کاروباری خاتون ہیں اور ان کی تعمیراتی کمپنی ہے جبکہ ن لیگ میں وہ ’دبنگ لیڈی‘ کے نام سے مشہور ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عید سے قبل صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، آر آئی یو جے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت جذباتی ہوگئے، والدہ کا ذکر کرکے آبدیدہ

سعودی عرب میں آج یومِ پرچم، اسلامی شناخت اور ریاستی وقار کی علامت

بیوروکریسی کا ایک دن کی تنخواہ نہ لینا ناکافی، کفایت شعاری کے اقدامات کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے، پلوشہ خان

ویڈیو

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے