ملکی معیشت پہلے ہی زوال پذیر، ایک غلط خبر ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے، وزیر اطلاعات

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا سے کمزور طبقے کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے، جس کے سدباب کے لیے ہم نے فیکٹ چیک کا نظام متعارف کروایا ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں کے لیے تربیتی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا سیف سٹی پراجیکٹ جاری ہے، جو نہ صرف جرائم بلکہ دہشتگردی کے خلاف بھی ہمارے لیے مددگار ہے، مجھے یقین ہے کہ اگر آپ خود کو تبدیل نہیں کریں گے تو وقت آپ کو تبدیل کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کس چینل اور کس اخبار کو کتنے ارب کے اشتہارات ملے؟ وزیراطلاعات عطاتارڑ نے بھید کھول دیا

عطا تارڑ نے کہا کہ آج ڈیجیٹل زمانہ ہے، جس کا تعلق معلومات اور ایڈیٹوریل سے ہے، دنیا کو حقیقت دکھانے کے لیے ضروری ہے کہ معلومات کی تصدیق کی جائے کہ دنیا کو جو دیکھایا جارہا ہے، اس کی حقیقت کیا ہے۔

’اگر ہم ماضی میں جائیں تو ٹی وی اور اخبارات کسی حد تک کنٹرول میں تھے، آج کے ڈیجیٹل دور میں بدقسمتی سے ہمارے پاس ایسا کوئی نظام نہیں ہے کہ معلومات کی تصدیق کی جاسکے، یہ بہت نقصان کا باعث ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی معیشت پہلے ہی زوال پذیر ہے، ایسے میں ایک غلط خبر ہمارے ملک کی معیشت کو کتنا ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتی ہے، اس کا کوئی اندازہ نہیں ہے، ایسے میں ہمیں اپنے صحافیوں اور فری لانسر صحافیوں کو تکنیکی مہارت دینی ہوگی تاکہ وہ ملک کے سفیر بن کر اس ملک کا امیج بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں، ڈیجیٹل میڈیا سے کمزور طبقے کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔

’میں نے الیکشن لڑا، میرے حلقے میں 70 ہزار ووٹ مسیحی برادری کے ہیں، جب میں ان کے پاس گیا تو ان کی آنکھوں میں خوف دیکھا، میں نے محسوس کیا کہ وہ خود کو غیرمحفوظ خیال کررہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں بیٹھ کر سمجھنا چاہیے کہ مسائل کیا ہیں، مذہبی انتہاپسندوں نے غلط معلومات پھیلا کر اقلیتوں اور ہم میں دوریاں پیدا کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں تین ججز نے سپریم کورٹ کو یرغمال بنایا ہوا ہے، عطااللہ تارڑ

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر ترقی ممکن نہیں، ہم نے فیکٹ چیک کا نظام متعارف کرایا ہے، وزارت اطلاعات فیکٹ چیک نظام سے لوگوں کو خبر درست یا غلط ہونے کا بتاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی