شاہد آفریدی کے بعد محمد یوسف بھی نانا بن گئے

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف نانا بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت، شاہد آفریدی نے خود کو کم عمر ترین نانا قرار دیدیا

یاد رہے کہ محمد یوسف کی بیٹی کی شادی مارچ 2022 میں ہوئی تھی۔ اس موقعے پر محمد یوسف نے بیٹی کے ہمراہ اپنی تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں وہ اپنی صاحبزادی کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے تھے۔

بدھ کو محمد یوسف نے اپنے نانا بننے کی اطلاع ایکس کے ذریعے دی۔ شیئر کی گئی ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نومولود کا ماتھا چوم رہے ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں محمد یوسف اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ زندگی اولاد کی اولاد ہونے پر مزید اچھی لگنے لگتی ہے۔

مزید پڑھیے: خواہش ہے بابر اعظم ٹیسٹ میں میرا ریکارڈ توڑے، محمد یوسف

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ملک کے ایک اور مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی بھی نانا بن گئے تھے۔

شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی جو قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کی اہلیہ ہیں نے اگست کے آخری ہفتے میں بیٹے کو جنم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp