مستونگ میں زمینی تنازع پر ہوئی فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے ایک صحافی جاں بحق ہوگیا ہے۔

ڈی پی او مستونگ نعیم اچکزئی کے مطابق  مستونگ میں زمینی تنازعے پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نثار احمد لہڑی کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے سے صحافی ہے، وہ سراوان پریس کلب مستونگ کے پریس سیکریٹری بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خضدار: یوم صحافت پر صحافی قتل، کیا مولانا صدیق مینگل کو کوئی تھریٹ تھا؟

ڈی پی او مستونگ نے بتایا کہ نثار احمد لہڑی اور ان کی خاندان کی مشترکہ زمین پر کھدائی کا کام جاری تھا، کھدائی کے کام کو روکنے کے لیے نثار احمد لہڑی مزدوروں کو زمین پر لے گیا، اس دوران نثار احمد اور ان کے کزنز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور فائرنگ کی گئی۔

مستونگ : مسلح افراد کی فائرنگ سے سینیئر صحافی سراوان پریس کلب کے پریس سیکریٹری نثار احمد لہڑی جاں بحق

 ’ فائرنگ کے نتیجے میں نثار احمد کو 6 گولیاں لگیں جس سے وہ جانبحق ہو گئے، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔‘

قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا مطالبہ

دوسری جانب بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے سراوان پریس کلب مستونگ کے پریس سیکریٹری نثار احمد لہڑی کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو:ایک ہی روز میں 5 صحافیوں کو گولی مار دی گئی، 5سال میں 54 صحافی قتل

بی یو جے نے اپنے ایک جاری بیان میں مستونگ کے سینئر صحافی کے قتل کو شعبہ صحافت کے لئے ایک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نثار احمد  کی شہادت کا سن کر انتہاٸی دکھ اور افسوس ہوا، وہ ایک نڈر اور بے باک صحافی  تھے جنکی شہادت سے مستونگ سمیت بلوچستان بھر کی صحافت میں جو خلا پیدا ہوا وہ مدتوں پر نہیں ہوگا۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ نثار احمد لہڑی کی صحافتی، سیاسی و سماجی خدمات  ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی