ڈالر مہنگا مزید مہنگا ہوگیا ہے جب کہ اسٹاک ایکسچینج گراوٹ کا شکار نظر آئی۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 66 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 287 روپے 7 پیسے ہو گئی۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج آج دن بھر مندی کا شکار رہی۔ کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ میں 359 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔
گراوٹ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 530 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے ہوئے بند ہو گیا۔
مارکیٹ میں دن بھر کاروبار کی شرح منفی 0.9 فیصد رہی۔