عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم

جمعہ 21 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد اب سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 426,562 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 365,708  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 335,244  روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد سونا 4042 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 5000 روپے کمی کے بعد4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے ہوگیاتھا۔  جب کہ 10 گرام سونا 4286 روپے کمی کے بعد3 لاکھ 65 ہزار 708 روپےکا ہوگیا تھا۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 50 ڈالر کمی کے بعد 4042 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp