’جیسے ملک کے حالات ہوتے ہیں، کھلاڑی بھی ویسا ہی کھیلتے ہیں‘، ہرشا بھوگلے کی ایک اور ویڈیو وائرل

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست کے بعد بھارت کے معروف کمنٹیٹر اور صحافی ہرشا بھوگلے کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ جیسے ملک کے حالات ہوتے ہیں، کھلاڑی بھی ویسا ہی کھیلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بچپن سے کہا گیا تھا کہ انگریز آپ سے زیادہ قابل ہیں وہ کیچ چھوڑتے نہیں ہیں، ان کو بڑے مقام پر رکھا گیا تھا اور ہمیں لگتا تھا کہ انگلینڈ کے کھلاڑی ہم سے بہتر ہیں۔ ہرشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ جب وہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو دیکھتے تھے تو کہتے تھے ’یہ تو میں بھی کر سکتا ہوں‘۔

کمنٹیٹر کا کہنا تھا جیسے جیسے ملک نے ترقی کی، ہمارے اندر اعتماد بڑھتا گیا۔ کھلاڑی پُراعتماد ہوتے ہیں کیونکہ انہوں نے الگ دنیا دیکھی ہوئی ہے، اب دور بدل گیا ہے اور 90 کی دہائی میں فرق پڑا ہے۔

ہرشا بھوگلے کے بیان پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ یہ تلخ حقیقت ہے۔

سعید الرحمان لکھتے ہیں کہ ہرشا بھوگلے نے بالکل درست بات کی ہے، قوم کی ترقی بہت زیادہ ضروری ہے۔

اس سے قبل سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر جاری بیان میں ہرشا نے لکھا تھا، انہیں یاد ہے کہ کچھ عرصہ قبل کہا گیا تھا، کھیل جتنا چھوٹا ہو گا پاکستان اتنا ہی خطرناک ہوگا اور کھیل جتنا لمبا ہوگا پاکستان اتنا ہی کمزور ہوگا۔

بھارتی کمنٹیٹر نے کہا کہ وہ پاکستان کی بنگہ دیش سے اس ہار کی توقع نہیں کررہے تھے۔ جس طرح بنگلہ دیش پاکستان کے خلاف کھیلا وہ پاکستان کے لیے شرمناک بات ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے میچ میں 10 اور دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینوا نے جدید اے آئی فیچرز سے لیس اپنا ڈیزائن ماڈل متعارف کرادیا

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

آزاد کشمیر اسمبلی کے نئے قائد ایوان کا نام تحریک عدم اعتماد جمع کراتے وقت سامنے لایا جائے گا، پیپلز پارٹی

جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان

پنجاب میں ’ڈیجیٹل امن حصار‘ مکمل، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے سخت نفاذ کا اعلان

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟