بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا، عمر ایوب کا دعویٰ

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو گا۔

9 مئی واقعات میں سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کے فوجی ٹرائل ہو رہے ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں، بانی پی ٹی آئی کا فوجی ٹرائل نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ  اس سے قبل  سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اڈیالہ جیل میں مختلف مواقع پر خدشات ظاہر کرچکے ہیں کہ ان کا ملٹری ٹرائل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

 عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ عمران خان کو خدشہ ہے کہ انہیں ملٹری کورٹس میں لے جایا جائے گا۔ اسی تناظر میں سابق وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کی جاچکی ہے جس میں ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔

دوسری طرف وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوا تو سب کے سامنے ہو گا، بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کے لیے فوج کو کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

’اختر مینگل اپنا استعفیٰ واپس لیں‘

اختر مینگل کے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے سے متعلق سوال پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا اختر مینگل سے کہا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں، بلوچستان آگ میں جل رہا ہے لیکن کسی کو فکر نہیں۔

ان کا کہنا تھا بجلی سستی کرنے کا اعلان کر کے اگلے دن ہی بجلی منہگی کردی گئی، فارم 47 کی حکومت منہگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

’اگر 9 مئی کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں‘

عمر ایوب کا کہنا تھا اگر 9 مئی کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں، اپوزیشن جماعت ملک اور جمہوریت کی بقا کی جدو جہد کررہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عمر ایوب کا کہنا تھا چینی اور گندم اسکینڈل میں محسن نقوی براہ راست ملوث ہیں، گندم اسکینڈل کی انکوائری ایف آئی اے کر رہی ہے جو محسن نقوی کے ماتحت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا، 500 سے زائد مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے، مریم نواز

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟