سماجی کارکن صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دستاویز میں ردوبدل اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمہ میں گرفتار نامور سماجی کارکن صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

دستاویزات میں ردو بدل اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمہ میں  ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنادیا۔ اور  عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی شکایت پر صارم برنی کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں صارم برنی کے وکیل عامر نواز وڑائچ نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے تاحال حتمی چالان جمع نہیں کروایا ہے جبکہ متعلقہ بچوں کی کسٹڈی کی درخواست پر عدالت نے ٹرسٹ کو ہی کسٹڈی دی ہے، ٹرسٹ کو حکومتی تحویل میں لینے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا۔

مزید پڑھیں:کیا صارم برنی کی گرفتاری امریکا کے کہنے پر ہوئی؟

عامر وڑائچ ایڈووکیٹ نے صارم برنی کی ضمانت کی درخواست منظور کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ والدین بھی بچوں سے متعلق کوئی دستاویز پیش نہیں کرسکے ہیں، لہذا ان کے موکل کو بعد از گرفتاری ضمانت کا حقدار قرار دیا جائے۔

صارم برنی کی اس سے قبل بھی درخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔ ملزم صارم برنی اس وقت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گرفتاری سے قبل صارم برنی کا آخری پیغام کیا تھا؟

واضح رہے کہ صارم برنی کو رواں برس جون کے اوائل میں امریکا سے کراچی واپس آنے پر گرفتار کیا گیا تھا، ان کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 420 ، 468، 471، اور 109 سمیت انسداد انسانی اسمگلنگ ایکٹ کے سیکشن 3، 4 اور 5 کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

صارم برنی کیخلاف ان دفعات کے تحت دھوکہ دہی اور بے ایمانی سے جائیداد کی ترسیل پر آمادہ کرنا، دھوکہ دہی کے مقصد سے جعلسازی، جعلی دستاویز کو حقیقی طور پر استعمال کرنا، انسانی اسمگلنگ اور مجرمانہ سازش جیسے جرائم کے ارتکاب پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب