اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پی ٹی آئی کے گرفتار رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔
گرفتار رکن اسمبلی شیخ امتیاز آج پروڈکشن آرڈر پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ شیخ امتیاز کو کچھ عرصہ قبل لاہور پولیس نے گرفتار کیا گیا تھا
شیخ امتیاز کے پروڈکشن آرڈر کے لیے اپوزیشن نے اسپیکر کو درخواست دی تھی۔