عامر لیاقت نازیبا وڈیو وائرل کیس، شریک ملزم یاسر شامی کی عبوری ضمانت کی توثیق

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا وڈیو وائرل کرنے کا کیس میں شریک ملزم یوٹیوبر یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:یو ٹیوبر یاسر شامی کے موبائل فونز ضبط کرنے کا حکم

سیشن عدالت نے ملزم یاسر شامی کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے ملزم یاسر شامی کو مزید 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ سیشن عدالت نے 5لاکھ روپے کے عوض ملزم یاسر شامی کی عبوری ضمانت منظور کی تھی، مقدمے میں دانیہ شاہ پہلے ہی ضمانت پر رہا ہیں۔

اس سے قبل مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں عدالت نے یوٹیوبر یاسر شامی کے موبائل فونز ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں بے گناہ قرار پانے کے بعد یاسر شامی کو پھر نوٹس جاری

رواں سال مئی کے آغاز میں مرحوم عامر لیاقت حسین کی پہلی و سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے یاسر شامی اور سابق شوہر کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی خبر شیئر کرکے تہلکہ مچا دیا تھا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سیدہ بشرٰی اقبال نے پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے یاسر شامی اور دانیہ شاہ کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp