وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے راولپنڈی میں آرمی وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی ہے اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم کو وار گیم اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں پاک فوج کے ہر شخص کی وفاداری ملک اور افواج کے ساتھ، کڑے احتسابی نظام سے کوئی بالاتر نہیں، کور کمانڈرز کانفرنس

آئی ایس پی آر کے مطابق سیشن میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، اعلیٰ عسکری حکام اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے جوہری جنوبی ایشیا میں فروغ امن کے لیے مسلح افواج کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس موقع پر عسکری قیادت نے قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاک فوج موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے پوری طرح باخبر ہے، کسی بھی جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp